تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

اتوار, اکتوبر 04, 2020

کچی چکن کی بریانی بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 50-45 منٹ
افراد كی تعدد : 4-3

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چکن  تین پاؤ  چاول  آدھا کلو 
گھی  حسب ضرورت  پیاز  دو عدد 
دہی  ڈیڑھ پاؤ  لال مرچ  دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)۔ 
ہلدی  ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)۔  گرم مصالحہ  ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)۔ 
نمک  حسب ذائقہ  ادرک لہسن کا پیسٹ  ایک کھانے کا چمچ 
گرم مصالحہ  حسب ضرورت (ثابت)۔  آلو بخارے  پچاس گرام 
ہری مرچ  چھ سے آٹھ عدد  ٹماٹر  دو عدد (کٹے ہوئے)۔ 
ہرا دھنیا  ایک چوتھائی گٹھی  پودینہ  آدھا گٹھی 


ترکیب:
ایک پتیلی میں گھی گرم کرکے پیاز ڈال کر براؤن کریں اور نکال لیں۔
ایک پیالے میں دہی پھینٹ لیں اور اس میں پسی لال مرچ، پسی ہلدی، پسا گرم مصالحہ، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مزید مکس کریں۔
چکن پر کٹ لگا کر اسے دہی کے آمیزے میں شامل کر لیں اور مکس کریں۔
ایک پتیلی میں پانی اُبال لیں اور اس میں نمک اور چاول شامل کر دیں۔
اب ایک پتیلے میں گھی میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر پکائیں۔
اس کے بعد اس میں چکن اور دہی کے آمیزے کو شامل کر لیں۔
اب اس میں آلو بخارے، ہری مرچ، ٹماٹر، ہرا دھنیا، پودینہ اوربراؤن کی ہوئی پیاز کی تہہ لگا لیں۔
پھر اس پر پکے ہوئے چاول کی تہہ لگا لیں۔
اب اس پر براؤن کی ہوئی پیاز اور گھی بھی شامل کرلیں اور دم پر رکھ دیں۔
جب دم ہو جائے تو ڈش میں نکال کر سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad