وقت:
تيارى كا وقت : 25-20 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ
افراد كے ليے : 5-4
اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
چکن | ایک عدد (آٹھ پیس کھال والی) | نمک | ایک چمچ |
کالی مرچ | ایک چمچ | لیموں کا رس | دو کھانے کے چمچ |
انڈہ | ایک عدد | میوہ | آدھا کپ |
سیلف رائزنگ فلور | آدھا کپ | چاٹ مصالحہ | ایک کھانے کا چمچ |
ترکیب:
کھال والی چکن کے ٹکڑوں پر نمک، کالی مرچ اور لیموں کا رس لگا کر پندرہ منٹ کےلئے رکھ دیں۔
انڈے کو دودھ کے ساتھ پھینٹ کر گاڑھا بیٹر بنالیں۔
الگ سے ایک پیالے میں میدہ، سیلف رائزنگ فلور اور چاٹ مصالحہ مِکس کرلیں۔
اب چکن کے ٹکڑوں کو دودھ اور انڈے کے بیٹر میں ڈبوئیں۔ پھر دو مرتبہ اچھی طرح میدے کے آمیزے میں پیس لیں۔
اس کے بعد ہلکی آنچ پر گرم تیل میں بیس منٹ تک فرائی کریں۔ کرسپی اور گولڈن ہوجائیں۔
پھر تیل سے نکال کر مزید چاٹ مصالحہ چھڑکیں۔
آخر میں بروسٹ چٹنی فرنچ فرائز اور بریڈ رول کے ساتھ پیش کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ