وقت:
تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 25-20 منٹ
افراد كے ليے : 6-4
اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
چکن | پانچ سو گرام | پیاز | ایک کپ (باریک کٹی ہوئی) |
دہی | آدھا کپ | تیل | ایک چوتھائی کپ |
فریش کریم | ایک چوتھائی کپ | ادرک | دو چائے کے چمچ (کٹی ہوئی) |
پیسٹ کیلئے:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
کھوپرا | آدھا کپ (کدو کش کیا ہوا) | لہسن کے جوے | دو عدد |
ہری الائچی | تین سے چار عدد | ہری مرچ | تین سے چار عدد |
نمک | ایک چائے کا چمچ | خشخاش | دو کھانے کے چمچ |
گرم مصالحہ | ڈیڑھ کھانے کا چمچ | خشخاش | دو کھانے کے چمچ |
ترکیب:
پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز فرائی کریں کہ وہ شیشے کی طرح ٹرانس پیرنٹ ہوجائے۔
اب اس میں کٹی ادرک اور چکن ڈال کر چند منٹ فرائی کرلیں اور رنگت نہ آئے۔
پھر آنچ ہلکی کرکے اس میں دہی پھینٹ کر شامل کریں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں۔
اس کے بعد حسبِ ضرورت پانی ڈال کر خشخاش، گرم مصالحہ، کھوپرا، لہسن کے جوے، ہری الائچی، نمک اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کریں اور چکن میں شامل کردیں۔
پھر اسے ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ تمام مصالحے یک جان ہوجائیں اور چکن پک جائے۔
آخر میں اس میں فریش کریم ڈال کر مزید دو سے تین منٹ تک پکائیں اور ڈِش میں نکال لیں۔
اب اسے کریم سے گارنش کرکے سرو کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ