icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

ہفتہ, دسمبر 17, 2022

دہی پھلکی بنانے کی ترکیب

Dehi%20Pholki

وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ
افراد كے ليے : 4-3

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
دال ماش کا آٹآ  آدھا کپ  دال مونگ کا آٹآ  آدھا کپ 
نمک  حسب ذائقہ  کالی مرچ  آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی) 
سوڈا  ایک چوتھائی کا چمچ  تیل  تلنے کے لیے 

دہی کے لیے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
دہی  آدھا کلو  لہسن کے جوئے  چار عدد 
لال مرچ  ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی)  لال مرچ  آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی) 
نمک  حسب ذائقہ     

بگھار کے لیے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
لہسن کے جوئے  دو عدد  زیرہ  ایک کھانے کا چمچ 
تیل  تین کھانے کے چمچ     

ترکیب:
پہلے ماش دال آٹا اور مونگ دال آٹے کو پانی سے گھول کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب اس میں نمک، پسی کالی مرچ اور سوڈا ڈال کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔
پھر چھوٹی چھوٹی پھلکیاں بنا کر فرائی کر لیں۔
دہی کے لئے: دہی کو پھینٹ کر اس میں لہسن کے جوئے، کُٹی لال مرچ، پسی لال مرچ اور نمک ڈال کر چٹنی تیار کریں اور بڑے شامل کردیں۔
آخر میں لہسن کے جوئے، زیرہ اور تیل کا بگھار بنا کر لگائیں۔


Post Top Ad

up-arrow-emoji