icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

ہفتہ, دسمبر 17, 2022

آلو بوندا بنانے کی ترکیب

Aloo%20Bonda

وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 10 منٹ
افراد كے ليے : 4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
آلو  دو عدد (اُبلے اور کچلے ہوئے)  ہری مرچ  دو عدد (باریک کٹی ہوئی) 
ہرا دھنیا  ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)  بیسن  ایک کپ 
نمک   حسب ذائقہ  لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی) 
گرم مصالحہ  ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسا ہوا)  ہلدی  ایک چوتھائی چائے کا چمچ 
تیل  فرائی کرنے کے لیے     


ترکیب:
پہلے پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ، باریک کٹا ہرادھنیا اور باریک کٹی ہری مرچ کو کچلے ہوئے آلوؤں کے ساتھ اچھی طرح ملائیں۔
پھر اُن کے چھوٹے چھوٹے بالز بنالیں۔
ایک پیالے میں بیسن، ہلدی، نمک اور پسی لال مرچ ڈال کر ملائیں۔
اب تھوڑا تھوڑا پانی ملا کر بیٹر بنالیں۔
بالز کو بیٹر لگا کر ڈیپ فرائی کریں۔
آلو بوندا کو چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji