وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 15 منٹ
افراد كے ليے : 4-3
دہی بھلے کے لئے اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
ماش کی دال | ایل کپ | نمک | ایک چوتھائی چائے کا چمچ |
بیکنگ سوڈا | ایک چٹکی | تیل | تلنے کے لئے |
دہی | دو کپ | ہرا دھنیا | دو کھانے کے چمچ |
زیرہ | ایک چائے کا چمچ (بھنا ہوا) | ادرک | آدھا انچ کا ٹکڑا |
نمک | حسبِ ذائقہ | لال مرچ | دو چائے کے چمچ |
چینی | دو چائے کے چمچ |
سجاوٹ کے لئے اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
اِملی کی چٹنی | دو کھانے کے چمچ | ہرا دھنیا | دو کھانے کے چمچ |
ترکیب:
دال کو دھو کر رات بھر کے لئے بھگو دیں۔ دال کو چھان کر پیس لیں اور اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا شامل کر دیں۔
کڑاہی میں تیل کو تیز گرم کریں اور بھلوں کو سنہرا ہونے تک تَل لیں۔
تمام بھلے تَل جائیں تو نیم گرم پانی میں پانچ سے دس منٹ کے لئے بھگو دیں۔
پھر ہلکے ہاتھ سے پانی نچوڑ کر ڈِش میں رکھ لیں۔
ایک پیالے میں دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اور اس میں نمک، لال مرچ، چینی، باریک کٹا ادرک، بھنا زیرہ پاؤڈر اور ہرا دھنیا بھی مکس کرلیں۔
ڈش میں رکھے بھلوں پر مصالحے والی دہی اتنی ڈالیں کہ بھلے چھپ جائیں۔
دہی بھلوں کو اِملی کی چٹنی اور ہرا دھنئے سے سجا کر پیش کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ