icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

ہفتہ, دسمبر 17, 2022

ہرا مصالحہ قیمہ بنانے کی ترکیب

Hara%20Masala%20Qeema

وقت:
تيارى كا وقت : 35 منٹ
پكانے كا وقت : 25 منٹ
افراد كے ليے : 4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
قیمہ  آسھا کلو (ہاتھ کا کُٹا ہوا)  دہی  ایک پاؤ 
ادرک لہسن کا پیسٹ  ایک کھانے کا چمچ  نمک  ایک کھانے کا چمچ 
تیل  آدھا کپ  زیرہ  ایک کھانے کا چمچ 
دھنیا  ایک کھانے کا چمچ (ثابت)  ہری مرچ  بارہ عدد 
پیاز  ایک پاؤ  گرم مصالحہ  ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا) 
لال مرچ  دو چائے کے چمچ (کُٹی ہوئی)  ہرا دھنیا  ایک گٹھی 
کالی مرچ  ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)  ادرک  دو کھانے کے چمچ (باریک کُٹی ہوئی) 

ترکیب:
قیمے میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک لگاکر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
اب اسے تیل میں تیز آنچ پر بھونیں۔
پھر زیرہ، ثابت دھنیا اور ہری مرچ کو کُوٹ کر شامل کریں۔
اس کے بعد پیاز کو آملیٹ والی پیاز کی طرح باریک کاٹ کر ڈال دیں۔
ساتھ ہی گرم مصالحہ، لال مرچ، کالی مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔
دس منٹ بعد چولہا بند کرکے ڈش میں نکالیں اور باریک کٹی ادرک چھڑک کر سرو کریں۔


Post Top Ad

up-arrow-emoji