تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

منگل, دسمبر 20, 2022

فرائنگ پین پیزا بنانے کی ترکیب


وقت:
تيارى كا وقت : 1 گھنٹہ
پكانے كا وقت : 35-30 منٹ

چکن تکہ کے لئے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چکن بریسٹ  دو عدد  ادرک لہسن پیسٹ  آدھا چائے کا چمچ 
نمک  آدھا چائے کا چمچ  مرچ پاؤڈر  آدھا چائے کا چمچ 
زیرہ پاؤڈر  آدھا چائے کا چمچ (بھنا ہوا)  لیموں کا رس  دو کھانے کے چمچ 
دہی  ایک کھانے کا چمچ     


ڈو کے لئے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
میوہ  ڈیڑھ کپ  نمک  آدھا چائے کا چمچ 
خمیر  ایک چائے کا چمچ  کاسٹر شوگر  ایک چائے کا چمچ 
آئل  تین سے چار کھانے کے چمچ  پانی  حسب ضرورت 

ٹاپنگ کے لئے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
پیزا ساس  چار کھانے کے چمچ  پیاز  دو عدد (سلائس میں کٹے ہوئے) 
چکن تکہ  آدھا کپ (ریشے دار)  شملہ مرچ  ایک عدد (کٹی ہوئی) 
مشروم  تین عدد (سلائس میں کٹی ہوئی)  اوریگانو پتے  ایک چائے کا چمچ 
چیڈر چیز  آدھا کپ (کدو کش)  آئل  چار کھانے کے چمچ 


ترکیب:
چکن تکہ کے لئے: پین میں دو عدد چکن بریسٹ کے ٹکڑے شامل کریں اور ادرک لہسن پیسٹ، نمک، مرچ پاؤڈر، بھنے ہوئے زیرے، لیموں کے رس اور دہی کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔
پندرہ منٹ کے لئے چکن ایک طرف رکھ دیں۔
پھر اسے چکن گل جانے تک گرل کر لیں۔
آخر میں گرم کوئلے چکن پر پھیلا دیں اور تھوڑا سا تیل چھڑک دیں۔
ڈھانپ کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
پیزا کے لئے: ایک پیالے میں میدہ، نمک، خمیر، آئل اور کاسٹر شوگر مکس کرلیں۔
نیم گرم پانی کے ساتھ آمیزہ گوندھیں یہاں تک کہ ڈو تیار ہوجائے۔
اب اس ڈو کو تیس منٹ کے لئے ڈھانپ کر ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ڈو کو نو انچ کے پیزے کی شکل میں رول کرلیں۔
فرائی پین میں دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کریں۔
ڈو کو تین منٹ کےلئے ایک سائیڈ سے گرم کرلیں پھر اسے پلٹیں دوسری سائیڈ بھی دو کھانے کے چمچ آئل سے ہلکا سنہری کرلیں۔
پھر اس کے اوپر پیزا ساس پھیلا دیں۔
ساس کے ساتھ پیاز، چکن تکہ، ٹماٹر، شملہ مرچ اور مشروم کے ساتھ ٹاپنگ کریں۔
اوریگانو پتے اور کدو کش کی ہوئی چیڈر چیز پیزا پر چھڑک دیں۔
پانچ منٹ کے لئے گرل کرلیں یہاں تک کہ چیز پگھل جائے۔
ٹکڑوں میں کاٹ کر گرم گرم سرو کریں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad