تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, دسمبر 16, 2022

ڈونٹس سنڈے بنانے کی ترکیب


وقت:
تيارى كا وقت : 40-35 منٹ
پكانے كا وقت : 25-20 منٹ
افراد كے ليے : 8-6

ڈونٹس بنانے کیلئے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
میدہ  آدھا کلو  انڈے  چار عدد 
چینی  آدھی پیالی(چار سے پانچ کھانے کے چمچ)  خمیر  60 گرام 
سفید مکھن  250 گرام  تیل  تلنے کیلئے 

ٹوپنگ بنانے کیلئے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
سفید چاکلیٹ  200 گرام  کوکنگ چاکلیٹ  200 گرام 
اسپرنکلز  200 گرام  فریش کریم  ایک پیکٹ 
کھوپرا  ایک پیالی  ونیلا آئس کریم  ایک پیالی 


 ڈونٹس بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں انڈے اچھی طرح پھینٹیں اور پھر ان میں چینی شامل کرکے اتنا پھینٹیں کہ چینی کا دانہ حل ہو جائے۔
اب اس میں خمیر مکس کریں کہ یہ بھی حل ہو جائے۔
اب آدھا سے ایک کپ میدہ اس مکسچر میں شامل کرکے مکس کریں اور پھر مکھن شامل کرکے مکس کریں کہ ایک جان ہو جائے۔
اب باقی کا میدہ ڈال کے مکس کریں اور اسے کٹنگ بورڈ پر لے آئیں اور ہاتھ کی مدد سے گوندھیں۔ تھوڑا سا خشک میدہ چھڑکتے ہوئے گوندھیں کہ نرم ڈو بن جائے۔
اس ڈو کے پیڑے بنا لیں اور ان کو بکنگ ٹرے پر میدہ چھڑک کے ٹرے پر رکھ دیں۔
انگلیوں پر تیل لگا کے ان پیڑوں کو تھوڑا سا درمیان سے دبائیں اور ان کو دس منٹ کیلئے رکھ دیں تاکہ خمیر کا عمل شروع ہو جائے۔
دس منٹ بعد نوزلز سے پیڑے کے درمیان میں سوراخ کرلیں اور اسے مزید دس منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔
کڑاہی میں تیل کو درمیانہ گرم کرکے ان ڈونٹس کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
جب ڈونٹس تیل کی سطح پر آجائیں تو ان کو پلٹ دیں اور اپنی مرضی کے رنگ میں فرائی کرلیں۔گولڈن یا ڈارک براؤن۔


ٹوپنگ بنانے کی ترکیب:
ایک دیگچی میں پانی لیں اور اس کے اوپر ایک شیشے کا باؤل رکھیں جو پانی میں ڈوبے نا، بس پانی کے اوپر رہے۔ اس باؤل میں سفید چاکلیٹ اور کوکنگ چاکلیٹ کو الگ الگ پگھلا لیں۔
چاکلیٹ اور ڈونٹس کو روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کرلیں۔
اب ڈونٹس کا آدھا حصہ چاکلیٹ میں ڈپ کریں۔
کچھ کو سفید چاکلیٹ میں ڈپ کریں اور کچھ کو کوکنگ چاکلیٹ میں۔
اب بٹر پیپر سے پائپنگ بیگ بنا لیں ان میں چاکلیٹ بھر لیں اور سفید چاکلیٹ والے ڈونٹس کو کوکنگ چاکلیٹ سے اور کوکنگ چاکلیٹ والے ڈونٹس کو سفید چاکلیٹ سے ڈیکوریٹ کریں۔
اسپرنکلز، کھوپرا اور فریش کریم سے گارنش کرکے سرو کریں۔
جب سرو کرنا ہو اس وقت ونیلا آئس کریم سے گارنش کرکے سرو کریں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad