icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعہ, دسمبر 16, 2022

قیمے کے ٹِٹ بِٹ کباب بنانے کی ترکیب

Qeema%20k%20Tit%20Bit%20Kabab

وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 15-10 منٹ
افراد كے ليے : 6-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
قیمہ  دو کپ (اُبلا ہوا)  آلو  ایک کپ (میش کیے ہوئے) 
پیاز  ایک عدد (کٹا ہوا)  سبز مرچ  چار سے پانچ عدد (کٹی ہوئی) 
گرم مصالحہ  ایک چائے کا چمچ (باریک کُٹا ہوا)  خشک دھنیا  ایک کھانے کا چمچ (ثابت) 
زیرہ  ڈیڑھ چائے کا چمچ  لال مرچ  ڈیڑھ چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) 
چاٹ مصالحہ  ایک چائے کا چمچ  ہرا دھنیا  ایک گٹھی (باریک کاٹ کر) 

 فرائینگ کےلیے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
انڈے  دو عدد  بریڈ کرمبز  ایک کپ 
آئل  فرائی کرنے کے لیے     


ترکیب:
زیرہ اور خشک دھنیا علیحدہ علیحدہ بھون کر پیس لیں۔
کباب کے تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے چھوٹے چھوٹے کباب بنالیں۔
ایک پیالے میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں۔
ہر کباب کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر بریڈ کرمبز لگا کر آئل میں فرائی کرلیں۔
جب گولڈن براؤن ہوجائیں تو اخبار پر نکال لیں۔
گرما گرم ٹِٹ بِٹ کباب تیار ہیں۔


Post Top Ad

up-arrow-emoji