تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, دسمبر 16, 2022

لڈو پیٹھیاں بنانے کی ترکیب


وقت:
تيارى كا وقت : رات بھر+30 منٹ
پكانے كا وقت : 30-25 منٹ
افراد كے ليے : 6

لڈو پیٹھیاں کے لئے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چنے کی دال  دو سو پچاس گرام  سفید زیرہ  ایک چائے کا چمچ 
اجوائن  ایک چوتھائی چائے کا چمچ  نمک  ایک چائے کا چمچ 
بیکنگ پاؤڈر  آدھا چائے کا چمچ  تیل  تلنے کے لیے 


خوبانی کی چٹنی کے لئے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
خوبانی  ایک سو پچیس گرام (سوکھی)  نمک  آدھا چائے کا چمچ 
لال مرچ  آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)  زیرہ  ایک چائے کا چمچ 
چینی  آدھا کپ  پانی  ایک کپ 

املی کی چٹنی کے لئے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
املی کا رس  ایک کپ (گاڑھا)  چھوہارے  چھ عدد 
لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)  نمک  آدھا چائے کا چمچ 
زیرہ  ایک چائے کا چمچ  سرکہ  ایک کھانے کا چمچ 
گُڑ  آدھا کپ     

سلاد کے لئے اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
مولی  آدھی  گاجر  آدھی 
بند گوبھی  آدھی     


لڈو پیٹھیاں کی ترکیب:
چنے کی دال کو رات بھر کے لیے بھگو دیں۔
پھر اس کا پانی نکال کر اس کو سفید زیرہ، اجوائن اور نمک کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
فرائی کرنے سے پہلے اس میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
پھر بیٹر کو کھانے کے چمچ کی مدد سے گرم تیل میں ڈالیں اور لڈو پیٹھیاں تَل لیں۔
اس کے بعد انھیں نکال کر تیار چٹنیوں اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
خوبانی کی چٹنی کے لیے: ایک پین میں سوکھی خوبانی، نمک، پسی لال مرچ، زیرہ، چینی اور ایک کپ پانی کو پکا لیں۔
پھر اسے بلینڈ کر لیں۔


املی کی چٹنی کی ترکیب:
چھوہاروں کو رات بھر کے لیے بھگو دیں۔
اب انھیں ایک پین میں املی کے رس، لال مرچ، نمک، زیرہ، سرکہ اور گُڑ کے ساتھ پکالیں، یہاں تک کہ چٹنی گاڑھی ہو جائے۔
پھر اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور بلینڈ کر لیں۔
سلاد کے لیے: ایک پیالے میں مولی، گاجر اور بند گوبھی کو کدوکش کریں اور لڈو پیٹھیوں کے ساتھ سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad