icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

بدھ, دسمبر 21, 2022

میکسیکن ٹاکوز بنانے کی ترکیب

Mexican%20Tacos

وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 30-25 منٹ
افراد كے ليے : 4

اجزاء:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چکن  آدھا کلو  ٹماٹر  دو عدد 
پیاز  ایک عدد (بڑی)  ٹماٹر پیوری  آدھا کپ 
چیز  ایک سو گرام  پیپریکا  ایک چائے کا چمچ 
کالی مرچ  ایک چائے کا چمچ  اوریگانو  ایک چائے کا چمچ 
مایونیز  آدھا کپ  سلاد کے پتے  پانچ عدد 
تیل  چھ کھانے کے چمچ  چپاتی  حسب ضرورت 
نمک  حسب ضرورت     


ترکیب:
ایک پین میں تیل ڈال کر پیاز کو بھون لیں۔
اب چکن ڈال کر مزید بھون لیں۔
پھر پیپریکا، کالی مرچ، نمک، ٹماٹر اور ٹماٹر پیوری ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
جب تیار ہونے لگے تو اوریگانو ڈال کر مکس کر لیں اور ڈش میں نکال لیں۔
پھر چپاتی پر سلاد کے پتے، چکن کا مکسچر، مایونیز اور چیز ڈال کر دونوں طرف سے رول کر ایک سٹک لگا دیں۔ ٹاکوز تیار ہے۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji