icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعہ, دسمبر 23, 2022

بیف ٹاکوز سالسہ اور گواکا مول کے ساتھ بنانے کی ترکیب

Beef%20Tacos%20Salsa%20Or%20Gawaka%20Mol%20K%20Sath

وقت:
تيارى كا وقت : 35 منٹ
پكانے كا وقت : 30-25 منٹ
افراد كے ليے : 4-3

اجزاء:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
گائے کا گوشت  آدھا کلو  لیموں کا رس  دو کھانے کے چمچ 
کالی مرچ  حسب ضرورت  نمک  حسب ضرورت 
زیتون کا تیل  تین کھانے کے چمچ  گاواکا مول  دو عدد (سلائس کیا ہوا) 
لائم کا رس  ایک عدد  سفید زیرہ کا پاؤڈر  آدھا چائے کا چمچ (بُھنا ہوا) 
لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)  پیاز  ایک عدد (کٹی ہوئی) 
ٹماٹر  ایک عدد  کون روٹیاں  تین سے چار عدد 
کریم  تھوڑی سی     

سالسہ بنانے کے اجزاء:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چپوٹلی سوس  ایک عدد  پیاز  آدھی 
ٹماٹر  ایک عدد  دھنیا  آدھی گھٹی 
لیموں کا رس  ایک عدد  نمک  حسب ضرورت 
کالی مرچ  حسبِ ضروت     


ترکیب:
پہلے گائے کے گوشت کو لیموں کے رس، کالی مرچ، نمک اور زیتون کے تیل کے ساتھ پندرہ منٹ کے کے میری نیٹ کر لیں۔
پھر گوشت کو فرائی کر لیں۔
پھر گوشت کے چھوٹے چھوٹے سلائس کر لیں۔
پھر گاواکا مول کو ایک پیالے میں پیس لیں۔
پھر اس پیالے میں لائم کا رس، سفید زیرہ، پسی لال مرچ، پیاز، ٹماٹر، اور نمک کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر کون روٹیوں کو فرائی کر لیں۔

سالسہ کی ترکیب:
پہلے چپوٹلی سوس کو بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔
پھر ایک باؤل میں چپوٹلی سوس، دھنیا، لیموں کا رس، پیاز، ٹماٹر، نمک اور کالی مرچ کو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب ان کون روٹیوں میں گاواکا مول کا مکسچر، سالسہ، گائے کا گوشت اور کریم کو ڈال کر رول کر لیں۔
بیف ٹاکوز تیار ہے۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji