تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

منگل, دسمبر 20, 2022

تندوری چکن پیزا بنانے کی ترکیب


وقت:
تيارى كا وقت : 1+15 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ
افراد كے ليے : 4-3

ڈو بنانے کے اجزاء:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
آٹا  ڈھائی کپ  نمک  آدھا چائے کا چمچ 
چینی  ایک چائے کا چمچ  خمیر  ڈیڑھ چائے کا چمچ 
انڈا  ایک عدد  تیل  ایک چوتھائی کپ 
خشک دودھ  دو کھانے کے چمچ     

فلنگ کے اجزاء:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
پیزا ساس  چار کھانے کے چمچ  چکن بریسٹ  ایک عدد 
تندوری مصالحہ  ایک کھانے کا چمچ  لیموں کا رس  دو کھانے کے چمچ 
ادرک لہسن پیسٹ  آدھا چائے کا چمچ  پیاز  ایک عدد 
شملہ مرچ  آدھی  چیڈر چیز  ایک کپ 
موزریلا چیز  ایک کپ  اوریگانو  ایک چائے کا چمچ 
زیتون کا تیل   دو کھانے کے چمچ     


چکن کیلئے ترکیب:
چکن کو جولین کاٹ لیں۔اور اِسے تندوری مصالحہ، ادرک لہسن اور لیموں کے رس سے میرینیٹ کریں۔
شملہ مرچ اور پیاز جولین کاٹ لیں۔
پین میں زیتون کا تیل گرم کرکے چکن کو فرائی کریں کہ گل جائے۔ پھر چکن کو کوئلے کا دھواں دیں۔

پیزا ڈو کیلئے ترکیب:
ایک پیالے میں میدہ، نمک، چینی، خمیر، خشک دودھ، انڈا اور تیل کو نیم گرم پانی سے نرم ڈو گوندھیں اور پھولنے کے لیے گریس کیے ہوئے ایک پیالے میں ایک گھنٹہ کے لیے چھوڑ دیں۔
اس کی نو انچ گول روٹی بیل لیں اور اِسے آٹھ انچ کے چکنا کئے ہوئے سانچے میں رکھ دیں۔
چھری کی مدد سے روٹی پر نشان لگائیں اور اوون میں آٹھ منٹ کے لئے بیک کریں۔
ڈو نکال کر اُسے ٹھنڈا ہونے دیں پھر اِس پر پیزا سوس، چکن، شملہ مرچ، اوریگانو، چیڈر چیز اور موزریلا چیز چھڑک دیں اور دوبارہ بارہ سے پندرہ منٹ 200 ڈگری پر بیک کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad